Pakistan
This article was added by the user . TheWorldNews is not responsible for the content of the platform.

کوئٹہ میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے، حافظ نور علی

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی نے کہاکہ حکومتی نااہلی ،مقتدرسیاسی مذہبی پارٹیوں کی بدعنوانی غفلت وکوتاہی کی وجہ سے کوئٹہ کے عوام پینے کا پانی خریدنے پر مجبور ہیں ،سخت گرمی میں بجلی کی بدترین لو ڈشیڈنگ جاری۔

حافظ نور علی کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ لائٹ نہ ہونے ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غفلت وکوتاہی کی وجہ سے اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ ہوا جماعت اسلامی بلدیاتی الیکشن میں شہریوں کو نئی دیانت دارقیادت مسائل ومشکلات سے نجات دلائیگی ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں مختلف زونزاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرباہمی مشاورت سے مختلف علاقوں میں بلدیاتی الیکشن کیلئے کونسلرزبھی مقرر کیے ان کے ہمراہ صوبائی نائب امیر ڈاکٹرعطاء الرحمان،ضلعی جنرل سیکرٹری پروفیسرسلطان محمد کاکڑودیگر ذمہ داران بھی تھے ۔

حافظ نورعلی کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ کے عوام بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیکر قومیت،لسانیت اور مذہب وفرقہ واریت کے نام پر ووٹ لیکر غائب ہونے والوں کے بجائے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں منتخب نمائندوں ومقتدرقوتوں نے بدعنوانی ،مسائل ومشکلات اورپریشانیوں میں اضافہ کردیا ہے جماعت اسلامی شہریوں اورعوام کے مسائل حل کرکے دیانت دار حکومت قائم کریگی۔