اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر آئی ایم ایف سے معاہدہ پسند نہیں تو بھکاری حکومت آئی ایم ایف بورڈ میں کیا لینے جاتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جب آپ ہر وقت Candy Crush ہی کھیلتی رہیں گی تو اسی طرح کی احمقانہ گفتگو کریں گی۔

جب آپ ہر وقت Candy Crush ہی کھیلتی رہیں گی تو اسی طرح کی احمقانہ گفتگو کریں گی،تحریک انصاف کی حکومت نے کل قرض 52 ارب ڈالر لیا اس میں سے 38 ارب ڈالر آپ کی حکومتوں کے لئے گئے قرض کی واپسی کی،اگر lMF سے معاہدہ پسند نہیں تو بھکاری حکومت IMF بورڈ میں کیا لینے جاتی ہے؟ختم کریں آگے چلیں https://t.co/8hRKWYbEV4

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 12, 2022

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کل قرض 52 ارب ڈالر لیا اس میں سے 38 ارب ڈالر آپ کی حکومتوں کے لیے گئے قرض کی واپسی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آئی ایم ایف سے معاہدہ پسند نہیں تو بھکاری حکومت آئی ایم ایف بورڈ میں کیا لینے جاتی ہے،ختم کریں اور آگے چلیں ۔