Pakistan
This article was added by the user . TheWorldNews is not responsible for the content of the platform.

حماس دہشت گرد تنظیم نہیں آزادی کی تحریک ہے، ترک صدر

 انقرہ: ترکیہ کے صدر طیب ایردوان نے کہا ہے کہ حماس دہشت گرد تنظیم نہیں آزادی کی تحریک ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے بدھ کو ترک پارلیمنٹ میں اپنی سیاسی جماعت کے اجلاس سے خطاب میں غزہ کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے فوری جنگ بندی اور فلسطینی بچوں کا قتل عام روکنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں نہتے بچوں کا قتل عام کرکے دنیا کے سامنے فلسطینی مزاحمت کاروں کو کچلنے کا جھوٹا دعویٰ کرتا ہے۔ حماس کو دہشت گرد قرار دینے والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

طیب ایردوان کا کننا تھا کہ حماس دہشت گر تنظیم نہیں بلکہ فلسطین کی آزادی کی تحریک ہے جو اپنی سرزمین کی آزادی کے لیے آئینی اور قانونی جدو جہد کررہی ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ انہوں نے اپنا اسرائیل کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ یہ مغرب اسرائیل کا بہت مقروض ہے لیکن ترکیہ تمہارا مقروض نہیں ہے۔ حماس ایک دہشت گرد تنظیم نہیں بلکہ یہ مجاہدین کا ایک گروپ ہے جو اپنی زمینوں کی آزادی اور شہریوں کی حفاظت کے لیے جدوجہد کرتا ہے۔