Pakistan

کینیا کے ایتھلیٹ الیوڈ کا میراتھن میں ورلڈ ریکارڈ

 42 کلومیٹر کا فاصلہ 2 گھنٹے 1 منٹ 38 سیکنڈز میں طے کرکے تاریخ رقم کردی

 42 کلومیٹر کا فاصلہ 2 گھنٹے 1 منٹ 38 سیکنڈز میں طے کرکے تاریخ رقم کردی

برلن:  کینیا کے ایتھلیٹ الیوڈ کپچوج نے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں منعقدہ میراتھن میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا، اتوار کو برلن میں منعقدہ میراتھن میں انھوں نے 42.195 کلومیٹر کا مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے ایک منٹ اور 38 سیکنڈز میں طے کیا۔

کپچوج اس سے قبل اولمپکس میں بھی طلائی تمغہ حاصل کرچکے ہیں، انھوں نے حالیہ میراتھن میں اپنے ہم وطن ڈینس کمیٹو کا ریکارڈ توڑا ہے جو انھوں نے 4 سال قبل بنایا تھا، 33 سالہ الیوڈ کپچوج نے سابقہ ریکارڈ کے مقابلے میں ایک منٹ اور 18 سیکنڈز کی برتری حاصل کی، عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے کے بعد کپچوج کا کہنا تھا کہ میں اس کامیابی پر حیران نہیں ہوا کیونکہ میں نے اس ریس کی بہت عمدہ تیاری کی تھی اور مجھے یقین تھا کہ میں ریس میں کامیابی حاصل کرلوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں بہت زیادہ خوش ہوں کہ میں نے بالآخر عالمی ریکارڈ بنایا ہے اور خود پر ہمیشہ بھروسہ کیا ہے۔

الیوڈ کپچوج کا شمار دور حاضر کے بہترین ایتھلیٹس میں ہوتا ہے،انھوں نے2013 میں ہیمبرگ میں میراتھن ریسنگ کا آغاز کیا تھا اور اب وہ میراتھن ریسنگ میں ایک اہم نام ہیں، اس سے قبل وہ ٹریک ریسنگ میں 2008 اور2004 کے اولمپکس مقابلوں میں کانسی اور چاندی کے تمغے جیت چکے تھے۔ 2003 اور سنہ 2007 کے عالمی مقابلوں میں انھوں نے طلائی اور چاندی کا تمغہ بھی جیتا تھا۔

Football news:

मैं मेस्सी के बिना बार्सिलोना की कल्पना नहीं कर सकते
ज़्लॉतान मिलान में भविष्य पर: इबरा यूरोपा लीग के लिए एक खिलाड़ी नहीं है
फिओरेंटीना जुवेंटस चीसा के आदान-प्रदान के हिस्से के रूप हिगुएन प्राप्त करना चाहता है
एक कोने से प्रत्यक्ष शॉट्स पुर्तगाल से टीम के एक जानबूझकर तकनीक रहे हैं । 91 में जीतने का गोल किया और यूरोपा लीग के करीब ले जाया गया । ^.सौंदर्य
ब्रेशिया बाल्टेल्ली 100 किलो वजन का होता है कि सूचना दी । उन्होंने अतिरिक्त वजन के 8 किलो प्राप्त की
60 साल पहले, सोवियत संघ टीम यूरो जीतने के लिए पहली बार था । ^.10 जुलाई 1960, सोवियत संघ टीम पेरिस, यूगोस्लाविया (2:1 डी वी) में अंतिम मैच में हराने, यूरोपीय कप के पहले कभी विजेता बन गया ।
प्रीमियर लीग गलत जुर्माना निर्णय गुरुवार के मैचों के सभी में किए गए थे कि भर्ती कराया । ^. प्रीमियर लीग ने स्वीकार किया कि चैम्पियनशिप है कि 9 जुलाई को जगह ले ली के सभी मैचों में, न्यायाधीशों पुरस्कार के लिए निर्णय में गलतियाँ की दंड