Pakistan
This article was added by the user . TheWorldNews is not responsible for the content of the platform.

مستونگ دھماکے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی

 کوئٹہ: مستونگ بم دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا جس کے بعد شہداء کی تعداد 60 ہوگئی۔

ترجمان سول اسپتال کے مطابق 52افراد دھماکے کے پہلے روز شہید ہوئے تھے، زخمیوں میں سے 7 افراد نے سول اسپتال اورایک نے بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال میں دم توڑا۔

واضح رہے کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے صوبے میں تین روزہ سوگ بھی منایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں؛ مستونگ دھماکے میں شہدا کی تعداد 59 ہوگئی، بلوچستان میں 3 روزہ سوگ

مستونگ میں جمعہ 29 ستمبر کو ہونے والے دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف درج  کیا گیا ہے، جس میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی اور ایکسپلوسیو ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

سانحہ مستونگ کے خلاف اتحاد اہلسنت کی اپیل پر شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔ شہر کے اہم تجارتی مراکز، مارکیٹیں اور بازار بند ہیں۔