Pakistan
This article was added by the user . TheWorldNews is not responsible for the content of the platform.

نیدر لینڈ کو شکست، آسٹریلیا کی ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے بڑی فتح

آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کو ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ کے 24 ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کیخلاف مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز اسکور کیے تھے۔

نیدرلینڈز کی اننگز:

ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی اننگز کا آغاز وکرم جیت سنگھ اور میکس او ڈاؤڈ نے کیا تاہم کوئی بھی ڈچ بلے باز کینگروز کے سامنے نہیں جم سکا اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں۔

میکس او ڈاؤڈ 6 اور وکرمجیت سنگھ 25 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ کولن ایکرمین 10 رنز اور باس دی لیڈے 4 رنز بنا سکے۔ 62 رنز کے مجموعی اسکور پر نیدرلینڈز کی آدھی ٹیم آؤٹ ہوچکی تھی۔

سائبرینڈ اینجلبرچٹ 11 رنز، تیجا ندامانورو 14، لوگن وین بیک اور روئیلوف وین ڈیر مروے صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

آسٹریلیا کی اننگز:

آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل نے 40 گیندوں پر 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 106 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی۔

مچل مارش محض 9 کے انفرادی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے تاہم ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 132 رنز بنائے، اسٹیو اسمتھ 71، مارنس لبوشین 62، جوش انگلس 14، کیمرون گرین 8 اور مچل اسٹارک 0 رن بناکر پویلین لوٹے۔ ڈیوڈ وارنر نے 93 گیندوں پر 3 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 104 رنز اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان پیٹ کمنز 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے لوگن وین بِیک نے 4، باس ڈی لیڈے نے 2 جبکہ آرین دت نے 1 وکٹ حاصل کی۔

ٹاس

قبل ازیں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کوشش ہوگی بڑے مارجن سے جیت درج کرکے نیٹ ریٹ کو بہتر بنائیں اور جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے مارکس اسٹونس کی جگہ کیمرون گرین کو پلئینگ الیون میں جگہ دی گئی ہے۔

اس موقع پر نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے کہا کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹ کر سابق چیمیئیز کو اَپ سیٹ کرنا چاہتے ہیں۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ

کپتان پیٹ کمنز، مچل مارش، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین، جوش انگلس، گلین میکسول، کیمرون گرین، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ

نیدرلینڈز کا اسکواڈ

کپتان اسکاٹ ایڈورڈز، وکرم جیت سنگھ، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈے، تیجا ندامانورو، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، روئیلوف وین ڈیر مروے، لوگن وین بیک، آرین دت، پال وین میکرین