Pakistan
This article was added by the user . TheWorldNews is not responsible for the content of the platform.

ترک پارلیمنٹ کے باہر خود کش حملہ اور فائرنگ

ترک پارلیمنٹ نے باہر خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا، فوٹو؛ فائل

ترک پارلیمنٹ نے باہر خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا، فوٹو؛ فائل

انقرہ: ترکیہ کے دارالحکومت میں پارلیمنٹ کے نزدیک مبینہ خودکش حملہ آور نے خود کو بارودی مواد سے اُڑا لیا جس کے بعد علاقہ فائرنگ کی آوازوں سے گونج اُٹھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سرکاری سطح پر اس بات کی تصدیق کردی گئی کہ پارلیمنٹ کے نزدیک دھماکے کی زوردار آواز خود کش حملہ تھا جو پارلیمنٹ اجلاس کے آغاز سے چند گھنٹوں قبل ہوا۔

دھماکے کی نوعیت اور مواد سے متعلق متضاد خبریں موصول ہورہی ہیں جس پر سیکیورٹی فورسز کے حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زوردار دھماکے کے بعد علاقہ گولیوں کی آواز سے گونجتا رہا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ خودکش حملے کے بعد فائرنگ ہوئی جو مبینہ طور پر خودکش حملہ آور کے ساتھیوں اور پولیس کے درمیان ہوسکتی ہے۔

تاحال دھماکے میں کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی تاہم جائے وقوعہ پر ایمبولینسوں کو آتے اور جاتے دیکھ جا سکتا ہے جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی۔

ابھی کسی شدت پسند تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم ترکیہ میں ہونے والے اس نوعیت کے حملوں میں زیادہ تر علیحدگی پسند کرد جماعت ملوث رہی ہے جس کے خلاے ترک فوج شام میں آپریشن بھی کر رہی ہے۔