Pakistan
This article was added by the user . TheWorldNews is not responsible for the content of the platform.

’’ورلڈکپ؛ کپتان بابراعظم کو جارحانہ باڈی لینگویج اپنانا ہوگی‘‘

شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے کپتان کو اہم مشورے دے دئیے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے کپتان کو اہم مشورے دے دئیے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کپتان بابراعظم کو ورلڈکپ میں جارحانہ انداز میں کھیلنے کا مشورہ دیدیا۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پوری قوم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، جو ایک تجربہ کار ٹیم کے ساتھ کھیل رہے ہیں، کپتان کی پورے ٹورنامنٹ میں جارحانہ باڈی لینگویج ہونی چاہیے۔

انہوں نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میچز سے قبل بابراعظم کو مشورہ دیا کہ آپکو دباؤ سے نمٹنا ہوگا کیونکہ سب سے اہم چیز دباؤ کو سنبھالنا ہے۔

مزید پڑھیں: ’بابراعظم بڑا کھلاڑی ہے لیکن اُسے چاہیے وہ بطور ’’کپتان‘‘ یاد رکھا جائے‘

سابق کپتان نے کہا کہ موجودہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھارت میں کھیلنے کا تجربہ نہیں، انہیں کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے میں وقت لگے گا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ بھارتی کمنٹیٹر نے ’شاہین‘ کو بابراعظم سے زیادہ اہم قرار دیدیا

شاہد آفریدی نے کہا کہ گراؤنڈ کے اندر اور باہر یہ نظر آنا چاہیے کہ بابر اعظم کے اپنے میچ ونر اور اہم کھلاڑیوں کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں جہاں انھیں ان سے گراؤنڈ پلان پر بات کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ مکی آرتھر نے بھارت میں ٹیم کو جوائن کرلیا

سابق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ بابراعظم ٹیم کے سنئیر کھلاڑیوں کے ساتھ بیٹھے، ایک ساتھ ڈنر کریں، نماز پڑھیں اور ٹورنامنٹ میں میچ جیتنے والوں کو اعتماد دیں۔

سابق چیف سلیکٹر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدران کو کپتان بابراعظم سے بات کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اعتماد دیں، مکی آرتھر اور انضمام الحق وہاں موجود ہیں جو اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔