Pakistan
This article was added by the user . TheWorldNews is not responsible for the content of the platform.

ورلڈکپ؛ کرکٹ پنڈتوں نے پاک بھارت فائنل دیکھنے کی خواہش ظاہر کردی

وقار یونس نے فائنل کیلئے میزبان بھارت اور دفاعی چیمپئین انگلیںڈ کو فیورٹ قرار دیدیا (فوٹو: فائل)

وقار یونس نے فائنل کیلئے میزبان بھارت اور دفاعی چیمپئین انگلیںڈ کو فیورٹ قرار دیدیا (فوٹو: فائل)

سابق کرکٹرز نے ایک بار پھر ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ کا فائنل دیکھنے کی امید ظاہر کردی۔

آئی سی سی ورلڈکپ کے آفیشل براڈ کاسٹر اسٹار اسپورٹس کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق ویسٹ انڈین اوپنر کرس گیل، لنکن اسپنر مرلی دھرن اور بھارتی بیٹر دنیش کارتک میگا ایونٹ کے فائنل میں روایتی حریفوں کے درمیان فائنل کی پیشگوئی کردی ہے۔

کرس گیل نے کہا کہ امید ہے کہ یہ ہندوستان اور پاکستان کا فائنل ہوگا جبکہ مرلی دھرن کا کہنا تھا میں گرین شرٹس اور بھارتی سورماؤں کے درمیان مقابلہ دیکھنا پسند کروں گا۔

مزید پڑھیں: بھارتی بیٹر دنیش کارتک پاکستانی ٹیم میں کس کھلاڑی کے مداح ہیں؟

اسی طرح سابق بھارتی کرکٹر نے بھی پاک بھارت فائنل دیکھنے کی توقعات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ فائنل میں پاک بھارت میچ دیکھنا خواہش ہے، مصباح

دوسری جانب سابق پاکستان فاسٹ بولر اور ورلڈکپ کے کمنٹری پینل میں شامل وقار یونس نے فائنل کیلئے بھارت اور دفاعی چیمپئین انگلینڈ کو مضبوط امیدوار کے طور پر نامزد کیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی صحافی نے بھی پاکستان کی ناقص فیلڈنگ، بالنگ پر سوال اٹھادیا

ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر سے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا، ایونٹ میں قومی ٹیم اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کے خلاف 6 اکتوبر کو حیدر آباد میں کھیلے گی۔

واضح رہے پاکستان اور بھارت کے درمیان میگا ایونٹ کا اہم معرکہ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گیا جبکہ ایونٹ کا فائنل 19 نومبر کو اسی گراؤنڈ میں شیڈول ہے۔