Pakistan
This article was added by the user . TheWorldNews is not responsible for the content of the platform.

ورلڈکپ؛ قومی کرکٹرز سے بھارتی فینز کی ملاقات، تصاویر بھی بنوائیں

قومی کھلاڑیوں کے رویے پر فینز کی کھل کر تعریف، بورڈ نے ویڈیو شیئر کردی (فوٹو: فائل)

قومی کھلاڑیوں کے رویے پر فینز کی کھل کر تعریف، بورڈ نے ویڈیو شیئر کردی (فوٹو: فائل)

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی حیدر آباد میں فینز سے ملاقات کرکے شائقین کرکٹ کا حوصلہ بڑھادیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں قومی کرکٹرز اور کوچنگ اسٹاف نے جیول آف نظام ریسٹورنٹ میں حیدرآبادی کھانوں سے لطف اٹھایا، اس دوران کھلاڑیوں نے فینز سے ملاقات کی اور تصاویر بھی بنوائیں۔

حیدرآباد کے فینز نے پاکستانی کھلاڑیوں کے رویے کی کھل کر تعریف کی جبکہ میدان میں سپورٹ کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ اس دوران ہوٹل انتظامیہ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا پھولوں سے استقبال کیا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم، رضوان اور شاہین نے حیدرآباد میں استقبال پر کیا کہا؟

قبل ازیں آئی سی سی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھارت پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا ائیرپورٹ پر مداحوں نے شاندار استقبال کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جبکہ ہوٹل کے باہر بھی ہزاروں شائقین کرکٹ کرکٹرز کی ایک جھلک دیھنے کو بیتاب نظر آئے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی جھلک دیکھنے کیلئے بھارتی عوام اُمڈ آئے

دوسری جانب قومی ٹیم ورلڈکپ میں اپنی مہم کا آغاز 6 اکتوبر سے نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی جبکہ روایتی حریف بھارت کیخلاف میگا ایونٹ کا اہم معرکہ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گیا۔