Pakistan
This article was added by the user . TheWorldNews is not responsible for the content of the platform.

ورلڈکپ؛ رضوان کی حسن علی کو مالا پہنانے، گلاب دینے کی تصاویر وائرل

فاسٹ بولر کا وکٹ کیپر بیٹر کو فوجی انداز میں سیلوٹ (فوٹو: اسکرین شارٹ)

فاسٹ بولر کا وکٹ کیپر بیٹر کو فوجی انداز میں سیلوٹ (فوٹو: اسکرین شارٹ)

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی فاسٹ بولر حسن علی کو مالا اور گلاب دینے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں قومی کرکٹرز اور کوچنگ اسٹاف نے جیول آف نظام ریسٹورنٹ میں حیدرآبادی کھانوں سے لطف اندوز ہورہے تھے، اس دوران ہوٹل انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو مالا پہنچائی اور پھولوں سے استقبال کیا۔

اس دوران قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے حسن علی کو مالا پہناتے ہوئے دیکھائی دیئے، جس پر فاسٹ بولر نے انہیں فوجی انداز میں سیلوٹ کیا، جس کی تصویر وائرل ہوگئی۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ قومی کرکٹرز سے بھارتی فینز کی ملاقات، تصاویر بھی بنوائیں

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ڈنر کے دوران ہوٹل انتظامیہ اور فینز کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جبکہ شائقین کرکٹ نے کرکٹرز کے رویے کی کھل کر تعریف کی اور میدان میں سپورٹ کے عزم کا بھی اظہار کیا۔