Pakistan
This article was added by the user . TheWorldNews is not responsible for the content of the platform.

وارم اپ میچ، مچل اسٹارک کی ہیٹ ٹرک

آسٹریلوی پیسر نے نیدرلینڈز کیخلاف اپنے 2 ابتدائی اوورز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا

آسٹریلوی پیسر نے نیدرلینڈز کیخلاف اپنے 2 ابتدائی اوورز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ فوٹو: اے پی

آسٹریلوی پیسر نے نیدرلینڈز کیخلاف اپنے 2 ابتدائی اوورز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ فوٹو: اے پی

دہلی: ون ڈے ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں آسٹریلوی پیسر مچل اسٹارک نے نیدرلینڈز کیخلاف ہیٹ ٹرک بنا دی۔

آسٹریلوی پیسر مچل اسٹارک نے نیدرلینڈز کیخلاف اپنے 2 ابتدائی اوورز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا، اسٹارک نے پہلے اوور کی پانچویں گیند پر ڈچ اوپنر میکس اوڈوڈ کو ایل بی ڈبلیو کیا، چھٹی گیند پر ویسلے باریسی بولڈ ہوگئے، دوسرے اوور کی پہلی گیند پر اسٹارک نے باس ڈی لیڈے کی وکٹیں بھی اڑا دیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین یا مچل اسٹارک! روہت شرما نے کس کو خطرناک بولر قرار دیا؟

آسٹریلیا نے 23 اوورز تک محدود مقابلے میں 7 وکٹ پر 166 رنز بنائے،اوپنر اسٹیون اسمتھ نے 55 رنز اسکور کیے، بارش کے سبب کھیل رکنے تک نیدرلینڈز نے14.2 اوورز میں 84 رنز پر 6 وکٹیں گنوا دیں تھیں،میچ بے نتیجہ ختم ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔