Pakistan
This article was added by the user . TheWorldNews is not responsible for the content of the platform.

فخرزمان ’’کیرم بورڈ‘‘ میں شائی ہوپ کے استاد بن گئے

ویڈیو پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی،اس کو ’’میدان سے باہر دوستی‘‘ کا کیپشن دیا گیا

ویڈیو پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی،اس کو ’’میدان سے باہر دوستی‘‘ کا کیپشن دیا گیا۔ فوٹو: پی سی بی

ویڈیو پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی،اس کو ’’میدان سے باہر دوستی‘‘ کا کیپشن دیا گیا۔ فوٹو: پی سی بی

لاہور: فخر زمان ’’کیرم بورڈ‘‘ میں شائی ہوپ کے استاد بن گئے۔

پاک ویسٹ انڈیز دوسرے ون ڈے کے اختتام پر پاکستانی اوپنر کو مہمان وکٹ کیپر کی رہنمائی کرتے دیکھا گیا،اس موقع کی ویڈیو پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی،اس کو ’’میدان سے باہر دوستی‘‘ کا کیپشن دیا گیا۔

یاد رہے کہ فخرزمان کا بیٹ نہیں چل پا رہا، انھوں نے پہلے میچ میں 11، دوسرے میں 17اسکور کیے تھے،شائی ہوپ پہلے مقابلے میں سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے مگر دوسرے میں 4رنز تک محدود رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔