Pakistan
This article was added by the user . TheWorldNews is not responsible for the content of the platform.

کراچی کے گٹکا کنگ کو وفاقی وزیر صحت بنا دیا گیا، علی زیدی

حیدرآباد: تحریک انصاف کے صوبائی صدر و سابق وفاقی وزیر سید علی زید ی نے کہا ہے کہ مہنگائی مارچ کرنے وا لوںنے حکومت میں شامل ہو کر چھ ہفتوں میں عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا ، مراد علی شاہ چیف منشی کا کردار ادا کر رہے ہیں ، کراچی کے گٹکا کنگ کو وفاقی وزیر صحت بنا دیا گیا۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں ملک بھر کے عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں گی اور ان کرپشن زدہ حکمرانوں کے خلاف آواز لبیک بلند کر نے میں تحریک انصاف کا ساتھ دیں گے۔وہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر خاوند بخش جہیجو، کیو حاکم اور دیگر رہنما ءبھی موجود تھے ، علی زیدی نے کہا کہ سندھ حکومت نے بلدیاتی آئین میں ترامیم نہ کر کے توہین عدالت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید ہمارے دوست ہیں ان کی اپنی پارٹی ہے اگر ان کی طرف سے کسی ادارے یا کسی بھی حوالے سے کوئی بات کی گئی ہے تو اس کی وضاحت وہ خود دیں گے، انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پانی کی قلت ہے ، جو الزام لگاتے ہیں کہ ہم نے پانی کی صحیح تقسیم کی ہے الزامات غلط ہیں، گنے ، گندم سمیت دیگر اجناس میں اضافہ کیسے ہوا ہے، اس سے ثابت ہوا کہ خورشید شاہ سمیت دیگر کی طرف سے جو الزامات لگائے گئے تھے وہ سراسر غلط ہیں۔