Pakistan
This article was added by the user . TheWorldNews is not responsible for the content of the platform.

امپورٹڈ حکومت نے قبائلی اضلاع کیلیے بجٹ میں کچھ نہیں رکھا، عمران خان

پی ٹی آئی نے قبائلی اضلاع کے بجٹ میں 3 گنا اضافہ کیا تھا لیکن موجودہ حکومت نے اس میں بھی کٹوتی کردی، سابق وزیراعظم (فوٹو : فائل)

پی ٹی آئی نے قبائلی اضلاع کے بجٹ میں 3 گنا اضافہ کیا تھا لیکن موجودہ حکومت نے اس میں بھی کٹوتی کردی، سابق وزیراعظم (فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے قبائلی اضلاع کے لیے بجٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ہماری حکومت نے قبائلی اضلاع کی خصوصی ضروریات کے پیش نظر بجٹ میں تین گنا اضافہ کیا تھا لیکن موجودہ حکومت نے محض 110 ارب کا بجٹ رکھا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں قبائلی اضلاع کے لوگوں کے لیے 131 ارب روپے بجٹ میں مختص کیے گئے تھے لیکن شہباز حکومت کی جانب سے قبائلی اضلاع میں ترقیاتی فنڈز میں کمی، بے گھر افراد کے لیے کچھ مختص نہیں کیا گیا جبکہ ہمارے دیئے گئے گزشتہ بجٹ میں بھی کٹوتی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اس عمل سے مجرموں کی حکومت کی نااہلی اور بدنیتی ظاہر ہورہی ہے۔

قبائلی اضلاع کی خصوصی ضروریات کےپیشِ نظرمیری حکومت نے3گنااضافےکیساتھ انکی فنڈنگ131ارب کی۔امپورٹڈحکومت نےبجٹ میں محض110ارب رکھتےہوئے ترقیاتی بجٹ کم کیاجبکہ بےگھرآبادی کیلئےایک پائی مختص کی نہ ہی موجودہ بجٹ میں ایک روپےکااضافہ کیا۔اس سے مجرموں کی سرکارکی نااہلی+بدنیتی عیاں ہے

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 12, 2022