Pakistan
This article was added by the user . TheWorldNews is not responsible for the content of the platform.

طالب علم کو مبینہ دھمکیاں دینے پر پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج

یونیورسٹی طالب علم کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی عمر تنویر بٹ، ان کے بھائی عمیر بٹ سمیت پاچ افراد کے خلاف مقدمہ درج  کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی کے خلاف مقدمہ تھانہ نصیر آباد میں  یونیورسٹی طالب علم کو دھمکیاں دینے کے جرم میں درج کیا گیا۔

مدعی مقدمہ ارتضیٰ گوہر قریشی (متاثرہ طالب علم) کے والد نے مقدمہ درج کراتے ہوئے  بتایا کہ  بیٹا  لاہور کی یونیورسٹی میں زیر تعلیم اور وہیں مقیم ہے، 29 مئی کی شب چار افراد نے گھر کے دروازے پر دستک دی دریافت پر کہا کہ گوہر قریشی کو باہر بھیجھو ہم اسے عمر تنویر بٹ کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ لگانے کا مزا چکھانے آئے ہیں۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ بیٹے کے شور پر پڑوسی اور اُسکا دوسرا بیٹا بھی آگئے اُن کو ان افراد نے دھمکیاں دیں کہ گوہر قریشی کو اغواء کرنے آئے تھے گھر پر نہیں ہے تو وہ بچ گیا یے۔

متاثرہ طالب علم کے والد نے بتایا کہ وہ تمام افراد دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔ مدعی مقدمہ کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے جانے کے بعد بیٹے کو فون کیا تو اُس نے بتایا اسکو بھی فون آیا ہے عمیر بٹ ،عمر تنویر بٹ کا بھائی جو چار مسلح افراد کے ساتھ بیٹے کو نقصان پہنچانا چاہتا تھا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ملزمان عمر تنویر بٹ کی ایما پر گھر آئے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں مقدمہ درج کیا جائے پولیس  نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔