Pakistan

سعودی شاہ سلمان کے زیر نگرانی اریٹریا اور ایتھوپیا میں تاریخی جدہ امن معاہدہ

Shah Salman bin Abdul Aziz

Shah Salman bin Abdul Aziz

جدہ (جیوڈیسک) سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیر نگرانی اریٹریا اور ایتھوپیا کے درمیان تاریخی جدہ امن معاہدہ طے پا گیا ہے۔اس معاہدے پر اریٹریا کے صدر أسياس أفورقی اور ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد نے اتوار کے روز دست خط کیے ہیں۔

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں منعقدہ دست خطوں کی تقریب میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس اور متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ امور بین الاقوامی تعاون شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان بھی موجود تھے۔ شاہ سلمان نے دونوں ملکوں کے لیڈروں کو سعودی عرب کے اعلیٰ سول اعزاز شاہ عبدالعزیز آرڈر سے نوازا ہے۔

أسياس أفورقی اور ابی احمد اس تاریخی معاہدے پر دست خط کے لیے ہفتے کے روز جدہ پہنچے تھے۔شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈے پر سعودی عرب کے اعلیٰ حکام نے دونوں افریقی لیڈروں کا خیر مقدم کیا۔

اس امن معاہدے سے ایتھوپیا اور اریٹریا کے درمیان گذشتہ بیس سال سے جاری جنگ کا خاتمہ ہوجائے گا۔دونوں لیڈروں نے اس کے علاوہ ایک دوسرے کے دارالحکومت میں اپنے اپنے سفارت خانے کھولنے ، پروازوں کی بحالی اور ایتھوپیا کو اریٹریا کی بندرگاہیں استعمال کرنے کی اجازت دینے سے متعلق سمجھوتوں پر بھی دست خط کیے ہیں۔

اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے اس موقع پر کہا کہ ’’اس معاہدے سے دونوں ممالک کو مثبت باہمی تعلقات استوار کرنے میں مدد ملے گی‘‘۔

Football news:

39 वर्षीय बेलजोग्लू चार दशकों में स्कोर करने के लिए तुर्की चैम्पियनशिप के इतिहास में पहला खिलाड़ी है । ^. Fenerbahce के मिडफील्डर Emre belözoğlu बन गया लेखक के लक्ष्यों के मैच में तुर्की के साथ चैम्पियनशिप के चोट
आप फ्लोरेंस के बारे में बात करते हैं जब अपनी भाषा देखो. गरीब भी लूट रहे हैं. फिओरेंटीना प्रशंसकों रिबरी को जवाब दिया।^. फिओरेंटीना प्रशंसकों फ्लोरेंस के शहर की आलोचना की है, जो टीम के मिडफील्डर फ्रांक रिकरी, को जवाब दिया ।
मैनचेस्टर यूनाइटेड और मैन सिटी कल्किबली और स्क्रेंजारा के लिए प्रतिस्पर्धा करेंगे । ^. मैनचेस्टर यूनाइटेड और मैनचेस्टर सिटी केंद्रीय रक्षक हस्ताक्षर करने के लिए सेट कर रहे हैं ।
जुवेंटस और मैनचेस्टर सिटी एडम ट्रैोर के लिए लड़ाई में नेता हैं
पीईपी गार्डियोला: मैं मेस्सी बार्सिलोना में रहना चाहते हैं
सेटीयन का काईक: बेशक, हम चैम्पियनशिप जीत सकते हैं । यह तथ्यों और गणित इसका सबूत है
मेस्सी पर बार्टोमेऊ: हम अनुबंध को नवीनीकृत करने के लिए है. सिंह ने मुझे बताया कि वह बार्का में अपना कैरियर खत्म करना चाहता है