لاپتا افراد سے متعلق کمیشن نے 30اپریل 2021تک 5ہزار536 کیسز نمٹا دیے۔

لاپتا افراد  کے لیے قائم قومی کمیشن نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کیسز کے اعدادوشمار اور پیش رفت سے آگاہ کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق مارچ2021 تک کمیشن کو 7ہزار802 کیسز موصول ہوئے تھے  جب کہ اپریل 2021 کےدوران 71 نئے کیسز لاپتا افراد سے متعلق کمیشن کو موصول ہوئے۔

لاپتا افراد کے لیے  قومی کمیشن نے اپریل 2021کے دوران 477 سماعتیں کیں۔قومی کمیشن نے اسلام آباد میں 173اور کوئٹہ میں 477سماعتیں کیں۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ اس وقت لاپتا افراد کی تعداد 2ہزار337 ہے۔