اسدی حکومت کی فورسز نے شامی شہریوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے چھ افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔

ترک سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق وہائٹ ​​ہیلمٹ نامی تنظیم نے بیان دیا ہے جس میں کہا گیا کہ اسدی فورسز حملے میں ادلیب کے ابلن گاؤں کو نشانہ بنایا گیا۔ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب آج صبح روسی طیاروں نے جنوبی ادلیب کے دیہی علاقے المزارہ ، بلیون اور کَفَر اود گاؤں پر فضائی حملے بھی کیے۔

شام 2011 کے بعد سے لیکر اب تک خانہ جنگی میں مبتلا ہے ، جب شامی صدر بشار الاسد نے حکومت مخالف مظاہروں کو ختم کرنے کیلئے پرتشدد کریک ڈاؤن کا آغاز کیا۔

پچھلی ایک دہائی کے دوران تقریبا 15 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 12 ملین سے زائد بےگھر ہوئے ہیں۔